ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کی تشکیل 1980 میں بطورپبلک لمیٹڈ کمپنی کی گئی، جو پاکستان اسٹیٹ سیمنٹ کارپوریشن کی زیلی کمپنی تھی ۔سیمنٹ کی پیداوار کا آغاز 1982 میں کیا گیا، ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کا پلانٹ جدید اور ڈراتے پرویشی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے اور جسکی کلنکر کی پیداوار ایک ہزار سات سو ٹن یومیہ ہے۔ پلانٹ جاپان کی کمپنی میسرز مٹسوبیشی کارپوریشن نے فراہم کیا تھا۔ 2004 میں حکومتِ پاکستان نے اپنے حصص نجکاری کمیشن کے ذریعے فروخت کردیۓ۔
۔ 2008 میں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کوکراچی اسٹاک ایکس چینج کی حصص فہرست میں شامل کر لیا گیا، کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے حصص کی قیمت درج ہے۔
کمپنی کا سیمبول (علامت) ہے جو کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے دیا ہے۔ THCCL
ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کراچی سے 115 کلو میٹر دور شمال مشرق میں غلام اللہ روڈ، مکلی، تحصیل ٹھٹھہ میں واقع ہے۔ کمپنی 233 ایکٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جس میں سیمنٹ کا کارخانہ، ملازمین اور ورکرز کی رہاش گاہ، کمرشل بلڈنگ و دفاتر اور پانی کے ذخائر شامل ہیں۔ بہترین خام مال کے ذخائرکمپنی کے قرب و جوار میں ہی میسر ہیں، چونے کے پتھر اور چکنی مٹی پر مشتمل ذخائر شامل ہیں جو کہ سو سال کی ضروریات کے لئے کافی ہیں۔ اس ضمن سے کمپنی کو 2364 ایکٹر رقبے سے چونے کا پتھر، 1121 ایکٹر رقبے سے چکنی مٹی اور 1239 ایکٹر رقبے سے سلیکا ریت نکالنے کے مالکانہ حقوق حاصل ہیں۔ مزید براں کمپنی نے دسمبر 2010 سے 1249 ایکٹر رقبے سے چونے کا پتھر نکالنے کے حقوق بھی حاصل کر رکھے ہیں۔
(www.psx.com.pk) سیمبول کراچی اسٹاک ایکس چینج "THCCL" :کمپنی کی علامت |
0007609 :کارپوریٹ یونیورسل ادنٹفکشن نمبر | 0712394-9 :نیشنل ٹیکس نمبر | 0101252300364 :سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر |
:نجکاری کے نتیجے میں انتظامیہ نے یونٹ کی کارکردگی اور صلاحیت میں اضافے کے لئے کئی اقدامات کا آغاز کیا جو کہ درج زیل ہیں
کمپنی میں ماہر،تجربہ کار اور باصلاحیت افسروں اور ورکرز کو شامل کیا گیا۔
کلنکر کی پیداواری گنجائش کو پچاس فیصد تک بڑھا دیا جیسے کہ 1000 ٹن یومیہ سے 1500 ٹن یومیہ۔
دو دہائی سے بند 35 ٹن سیمنٹ ایک گھنٹے میں پیسنے والی گرائینڈر مل (چکی) کی اسر نو بحالی کی گئی۔
آئی ایس او 9001:2008 کی سند حاصل کی گئی۔
۔24 ٹن کوئلہ ایک گھنٹے میں پیسنے والی گرائنڈر مل (چکی) کی تنصیب کی گئی۔
جدید بہترین اور کمپیوٹرائزڈ آپریشن کنٹرول سسٹم نصب کیا گیا۔
پلانٹ کو فرنس آئل سے کثیر فائر فیول نظام پر منتقل کیا گیا (فرنس آئل ،کوئلہ،گیس)۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|