:معیار

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کا نصب العین ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لئے سیمنٹ مصنوعات میں اولین ترجیع ہو۔

:ہمارا مقصد

اپنے صارفین کے لئے اپنی سیمنٹ مصنوعات کے معیار کو بہترین بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈر ہمارے معیار سے مطمئن رہیں۔

ماحول دوست اور محفوظ کام کرنے کی جگہ کے تصور کو ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی میں یقینی بنایا جاتا ہے۔

معیار کو جانچنے اور اس کے نفاذ کے لئے ایک مربوط معیاری نظام رائج ہے جو مستقل بنیادوں پر نظام کی اصلاح اور اس کی صلاحیت میں اضافے کے لئے بروقت اقدامات کرتا ہے۔

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اپنے ملازمین اور ارکین کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں اپنے اراکین کو قیمتی اثاثہ سمجھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں اور کام کو اُبھارنے کے لئے اپنی پالیسی کے تحت اُن کی فلاح کے لئے مختلف سرگرمیاں رواں رکھتی ہے۔

اپنی سماجی ذمےداریوں کا ادراک رکھتے ہوئے مقامی باشندوں کی فلاح کا خیال رکھتے ہیں۔

اپنی تمام تر تجارتی سرگرمیاں، اخلاقی، قانونی اور نظم و ضبط کے دائرے میں رہتے ہوئے بروے عمل لایئں۔