تصور
ہمارا مقصد کمپنی کو سیمنٹ کی پیداوار میں ایک ایسا متحرک اور پائیدار ادارہ اور پیداواری یونٹ بنانا ہے، جو پاکستان میں سیمنٹ کی پیداور میں جدید آلات سے لیس ہو کر ملک کی معیشت میں مضبوط، بھرپور اور اہم کردار ادا کر سکے۔
نصب العین
- اپنے صارفین کو معیاری اور مسابقتی نرخوں پر بہترین مصنوعات فراہم کرنا۔
- بہترین شرح منافع پیدا کرتے ہیں تاکہ ہمارے حصہ داروں (شیئر ہولڈرز) کی قدر میں اضافہ ہو۔
انویسٹر کمپلینٹ ہینڈلنگ سیل |
||
کمپنی سیکٹری | ||
111 842 882 | ||
corporate.affairs@thattacement.com | ||
یا آن لائن شکایت کیلئے یہاں کلک کریں |

کمپنی پروفائل
ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کی تشکیل 1980 میں بطورپبلک لمیٹڈ کمپنی کی گئی، جو پاکستان اسٹیٹ سیمنٹ کارپوریشن کی زیلی کمپنی تھی ۔سیمنٹ کی پیداوار کا آغاز 1982 میں کیا گیا، ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کا پلانٹ جدید اور ڈراتے پرویشی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے اور جسکی کلنکر کی پیداوار ایک ہزار سات سو ٹن یومیہ ہے۔ پلانٹ جاپان کی کمپنی میسرز مٹسوبیشی کارپوریشن نے فراہم کیا تھا۔ 2004 میں حکومتِ پاکستان نے اپنے حصص نجکاری کمیشن کے ذریعے فروخت کردیۓ۔
ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی 2008 کوکراچی اسٹاک ایکس چینج کی حصص فہرست میں شامل کر لیا گیا، کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے حصص کی قیمت درج ہے۔ کمپنی کا سیمبول (علامت) ہے جو کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے دیا ہے۔ THCCL


کارپوریٹ حکمت عملی
قابل اجازت کاروباری سرگرمیاں
-
. ۔ سیمنٹ کے پیداواری پلانٹ کو لگانا، خریدنا، حاصل کرنا، تجارتی بنیادوں پر چلانا اور
پلانٹ کو وسیع پیمانے پر توسیع دینا
-
. ۔ خریدنا، لیز(ٹھیکہ،کرایہ،قسطوں پر) پر لینا،یا ذمےداری حاصل کرنا، کسی کاروبار اور
زمین کی یا کوئی حصہ لینا اُن کاروباری ادروں کا (سے) جو پاکستان میں کہیں بھی سیمنٹ کی پیداوار میں مصروف عمل ہیں
-
. ۔ خریدنا، لیز(ٹھیکہ،کرایہ،قسطوں پر) پر لینا، کسی کان(معدنی) کو حاصل کرنا یا اس کے
مالکانہ حقوق حاصل کرنا، یا دھات پیدا کرنے والی (معدنی) زمین کے ملکانہ حقوق حاصل کرنا پاکستان میں یا کہیں بھی
اور ان کو تجارتی مقاصد کے لئے حاصل کرنا
-
. ۔ برقی توانائی(بجلی) کمپنی اپنی تمام تر شاخوں کے ساتھ پاکستان بھر میں کبیلز، بجلی
کی تاریں بنانا، اور بجلی کی پیداوار، اور بجلی کی تقسیم(سپلائی) جس سے شہر، قصبے، سٹرکیں، گلیاں تھیٹر،
بازار،عمارتیں(چاہئے سرکاری ہوں یا نجی) روشن ہو سکیں
-
. ۔ شراکت داری کرنا، یا منافع میں شریک کرنا، مشترکہ طور پر منصوبہ سازی کرنا، کسی بھی
فرد،ادارے یا کمپنی کے ساتھ جو کہ مجاز اور اہل ہو
-
. ۔ تشہیر کرنا مکمل طور پر پر یا جزوی طور پر منسلک اور زیلی اداروں کی، رکھنا یا نکال
دینا حصص کا کمپنی کے بہترین مفاد کے لئے
-
. ۔ کمپنی کی پہچان، اندراج(رجسٹرریشن) اور شناخت قائم کرنا کسی بھی ملک میں تاکہ کمپنی
تجارتی سر گرمیاں جاری رکھ سکے
-
۔ ڈرا کرنا(نکال لینا)، بنانا(تیار کرنا)، جاری کرنا (اجرا کرنا)، قبول کرنا، تصدیق
کرنا، رعایت دینا، اقراری(درشتی ہنڈی، تحریری معاہدہ) پر بحث کرنا (سمجھوت بازی)، بلز آف ایکسچینج(مبادلہ ہنڈی)،
بلز آف لیڈنگ (بار نامہ جہاز) ،اور ڈیلوری احکام نامہ، یا جو بھی ادارے کے تجارتی نکتہ نگاہ سے مفید اہم اور
قانونی ہو
میعار کی پالیسی
ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کا نصب العین ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لئے سیمنٹ مصنوعات میں اولین ترجیع ہو۔
:ہمارا مقصد
-
اپنے صارفین کے لئے اپنی سیمنٹ مصنوعات کے معیار کو بہترین بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ہمارے صارفین اور
اسٹیک ہولڈر ہمارے معیار سے مطمئن رہیں۔
-
ماحول دوست اور محفوظ کام کرنے کی جگہ کے تصور کو ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی میں یقینی بنایا جاتا ہے۔
-
معیار کو جانچنے اور اس کے نفاذ کے لئے ایک مربوط معیاری نظام رائج ہے جو مستقل بنیادوں پر نظام کی اصلاح اور اس
کی صلاحیت میں اضافے کے لئے بروقت اقدامات کرتا ہے۔
-
ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اپنے ملازمین اور ارکین کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں اپنے اراکین کو قیمتی
اثاثہ سمجھتے ہوئے ان کی صلاحیتوں اور کام کو اُبھارنے کے لئے اپنی پالیسی کے تحت اُن کی فلاح کے لئے مختلف
سرگرمیاں رواں رکھتی ہے
-
اپنی سماجی ذمےداریوں کا ادراک رکھتے ہوئے مقامی باشندوں کی فلاح کا خیال رکھتے ہیں۔
-
اپنی تمام تر تجارتی سرگرمیاں، اخلاقی، قانونی اور نظم و ضبط کے دائرے میں رہتے ہوئے بروے عمل لایئں۔

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری
باحثیت ایک پاکستانی کاروباری ادارے کے،ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی نے ہمیشہ سماجی ذمے داری کو محسوس کرتے ہوئے معاشرے کی
فلاح کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اپنے قرب و جوار میں مقامی آبادیوں اور ان کے باشندوں کے لئے ہر ممکن
سہولیات فراہم کرنا اور ان کی فلاح کے لئے مناسب اقدامات اُٹھانا ہمشہ سے ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی نے اپنی سماجی ذمےداری
سمجھا ہے۔ اور اس حوالے سے ایک قابل ذکر سرمایہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں لگایا ہے تا کہ مقامی آبادی کے لوگ فیض
یاب ہو سکیں۔
ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کا مرکز ہمیشہ سے لوگ، ان سے وابستہ ماحول اور زمین، اور ان سے جڑا منافع رہا ہے۔ اور یہ ہی ہماری
سماجی ذمےداری اور پائداری کا عکس ہے۔
خبر: اللہ کے فضل و کرم سے ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی نے
کارپوریٹ سماجی ذمے
داری 2016 کا ایورڑ جیت لیا
(مزید
تفصیلات۔۔۔۔)
تقریب کا احوال
شادی کی تقریبات 2017 فری میڈیکل کیمپ
فری میڈیکل کیمپ2019 فری میڈیکل کیمپ
قائدانہ صلاحیت ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کی طرف یافتگان کے اعزاز میں ظہرانہ

ماحولیاتی تحفظ
ٹھٹھہ سیمنٹ کا اپنے بنیادی کاروباری آپریشنز میں پائیداری کو نافذ کرنا ہمیشہ سے بنیادی ہدف رہا ہے۔ اس مقصد کو اپنے اسٹریٹجک طریقوں میں ملا کر، کمپنی ماحولیات پر اپنے اثرات کو کم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ TCCL جدید تکنیکوں اور کاربن سے کم پیداوار کو اپنا کر گرین ہاؤس گیسوں کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس میں بھٹہ گیسوں اور شمسی توانائی سے شامل ہے۔
گرین فیلڈ پاور جنریشن – ویسٹ ہیٹ ریکوری
حرارت کسی بھی صنعتی عمل کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ اگر مؤثر طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو فضلہ کی حرارت فضا میں خارج ہوتی ہے۔ TCCL میں ویسٹ ہیٹ ریکوری (WHR) پلانٹ بغیر کسی ایندھن کی کھپت کے بقایا حرارت کا استعمال کرتا ہے، اور ایگزاسٹ گیس کے درجہ حرارت کو کم کرتا ہے. اس طرح ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز
مصنوعات

آرڈنری پورٹ لینڈ سیمنٹ
ٹھٹھہ سیمنٹ اپنی الکی کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے اس میں الکی کی مقدار عشاریہ 4 فیصد ہے۔ٹھٹھہ آرڈنری
پورٹ لینڈ سیمنٹ کا فائدہ یہ ہے کہ اسےایسے کنکریٹ (جس میں سلیکا موجود ہو) کے ساتھ استعمال کیا جاسکتاہے ۔ ٹھٹھہ
آرڈنری پورٹ لینڈ سیمنٹ کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ اس میں کم مقدار ٹرائی کیلشیم الومینٹ ہے جو بڑے حجم والے
کونکریٹ میں حدت برداشت کرنے اور اسے سلفیٹ کے حملے سے محفوظ رکھتا ہے۔
اس کی مضبوطی اور پائداری اسے زیادہ وزن سہارنے کے قابل بناتی ہے، آرڈنری پورٹ لینڈ سیمنٹ کنکریٹ میں بن جانے والی
سوراخیں اور دراڑیں بھرنے کے لئے بھی استعمال ہوتاہے، یہ ایک مفید، جدید کم بجٹ اور زمین اور زیر زمین تعمیرات کے
لئے بہترین سیمنٹ ہے۔