سلفیٹ ریزسٹنٹ سیمنٹ

سلفیٹ رسستنٹ سیمنٹ سیلن والے علاقوں جہاں سیم و تھور کی شکایات ہوں، ساحلی علاقوں پائلینگ ورک اور ڈیمز (بند) کی تعمیرات کے لئے مفید اور پائدار ہے، یہ زنگ اور کیمیکل حملوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، وزن سہنے کی طاقت اور لو ہیٹ ہایڈریشن اسے پائدار بناتا ہے اس میں بھی کم الکلی کی خصوصیات شامل ہیں۔

پورٹ لینڈ بلاسٹ فرنس سلگ سیمنٹ

سلگ سیمنٹ اپنی بہترین خصوصیات کے ساتھ کثیف کنکریٹ کی بنیادوں میں کلورائیڈ اور سلفیٹ سلوشن کو جذب ہونے سے بچاتا ہے، ٹھٹھہ سلگ سیمنٹ سیم و تھور والی سرزمین،( اور ایسے کیمیکل جو بنیادوں کو کمزور کر سکتے ہوں) پر استعمال کرنے کے لئے مفید ہے اسٹیل اسٹریکچر والی تعمیرات میں زنگ سے بچاو کے لئے اور ڈیمز، پل اور پائدار دیرپا تعمیرات کے لئے پورٹ لینڈ فرنس سلگ سیمنٹ بہترین ہے۔

گراونڈ گرینولیٹڈ بلاسٹ فرنس سلگ

جی جی بلاسٹ فرنس سلگ کو سیمنٹ کے ساتھ بلینڈینگ اور فلر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

افادیت

سیمنٹ کی ترسیل ، روڑ اور ریل گاڑی کے ذریعے ممکن ہے بڑے پیمانے پر ٹرکوں اور کنٹینرز کے ذریعے بھی ترسیل کیا جاتاہے، بہترین اور پائداری کی وجہ سے ٹھٹھہ سیمنٹ ہر قسم کی تعمیرات کے لئے قابل اعتماد نام ہے۔